منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینجامعہ اردو IR میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے وفد کا...

جامعہ اردو IR میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے وفد کا دورہ

کراچی : سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے وفد نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کا دورہ کیا ۔

وفد کی قیادت مذکورہ ادارے کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر صبا سحر کر رہی تھیں ۔ ملاقات کے دوران سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے مابین مفاہمت کی یادداشت(MOU) پر دستخط کئے گئے ۔

مختلف مشترکہ منصوبوں، طلبہ کی انٹرن شپس، سیمینارز اور دیگر پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر دشتی اور ڈاکٹر فیصل جاوید نے وفد کو شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سرگرمیوں، تعلیمی پروگراموں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے بعد ادارے کی جانب سے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صبا سحر نے صدر شعبہ ڈاکٹر اصغر دشتی کو شیلڈ اور دیگر اساتذہ کو تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر شہاب الدین اور لیکچرر افشاں بروہی بھی موجود تھیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں