الفاروقیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ شجاع آباد کی کی خدمات

الحمدللّٰہ الفاروقیہ کی ٹیمیں نہایت تندہی سے سیلاب ذدگان کی خدمت میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز فاضل پورکے علاقوں میں ایک سوخاندانوں کو کچا راشن پانچ سو افراد میں تیار کھانا اور پچیس کھروں میں کپڑے تقسیم کے گئے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی کے VC پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا جامعہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

آج مؤرخہ ۲۹ اگست بروز س وموار کی رپورٹ درج ذیل ہے۔

۱ الفاروقیہ کے وائس چیرمین مفتی محمدطیب معاویہ سلمہ علماء کے ہمراہ کولہو بلوچستان روانہ ہوگئے۔

۲الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کے رضاکا رفاضل پور ضلع راجن پورسے تقریباً 80 کلومیٹر دور بستی بمبلی میں مستحق متاثرین سیلاب میں خیمے اورکپڑے تقسیم کررہے ہیں۔

۳ الفاروقیہ کی ایک ٹیم کوٹ چٹھ ڈیرہ غازی خان کےنواح بستی معموری میں سروے میں مصروف۔ابھی سوخاندانوں میں کچا راشن تقسیم ہوناہے۔

۴ الفاروقیہ کی ایک ٹیم پروکا ڈیرہ اسماعیل خان میں سروے کے لے روانہ ہے۔

‎۵ تونسہ میں ایک گائے ذبح کراکرگوشت متاثرین میں تقسیم کرایا جارہاہے۔