نجی اسپتال کا ملازم انشورنس کمپنی کی منظوری نہ ہونے کے باعث انتقال کر گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے نجی اسپتال میں انشورنس کمپنی کی منظوری کے بغیر علاج نہ ہونے سے اسپتال کا ملازم اسپتال میں ہی دم توڑ گیا ،

ملازم کے بھائی نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

گلشن اقبال میں قائم نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں 12سال سے ملازمت کرنے والا محمد نواز دوران ڈیوٹی طبعیت خراب ہونے پر اسپتال میں ہی چیک اپ کیا گیا تاہم انہیں اسپتال انتظامیہ نے مکمل علاج کے لئے داخل کرنے سے انکار کردیا ۔

مزید پڑھیں:مدد کیسے کی جائے ؟

محمد نواز کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے انشورنس کمپنی کی منظوری کے بغیر مریض کو مکمل علاج کے لئے اسپتال میں داخل نہیں ہونے دیا اس دوران محمد نواز کی طبعیت مزید بگڑ گئی جس کے بعد اسے ڈاو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا انتقال ہوگیا ۔

محمد نواز کے بھائی نے پٹیل اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا موقف جاننے کے لئے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسپتال انتظامیہ نے موقف دینے سے گریز کیا ۔