پاک بحریہ کا ماتلی میں محصور افراد کیلئے ریلیف آپریشن

کراچی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا بدین کے علاقے ماتلی میں سیلابی پانی میں محصور افراد کے لئے ریلیف آپریشن کیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو روز سے سیلابی پانی میں پھنسے 300 افراد مختلف ذرائع سے مدد کی درخواست کر رہے تھے۔ پاک بحریہ نے سیلاب زدگان کی درخواست پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بنیادی اشیائے ضرورت فراہم کر دیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محصور افراد میں عیسائی اور ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بزرگ،بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ البتہ اس آپریشن کا سہرہ فہمیدہ یوسفی کو جاتا ہے جو کہ ایک بہادر، امانتدار اور انتہائی محنتی صحافی ہے ۔