جامعہ اردو 10 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 18 کو M.Phil اور 4 طلبہ کو MS کی اسناد تفویض

کراچی : وفاقی اردو یونیوسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق (GRMC) کا پچاسواں (50th) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء کی زیرِ صدارت بذریعہ وڈیو لنک منعقدہوا ۔

اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے بطور سیکریٹری شرکت کی جب کہ اراکین رئیس کلیہ فنون، تعلیمات ومعارفِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین، رئیس کلیہ سائنس و ٹیکنالوجیز پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد ، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور ، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ،ڈاکٹر مریم سلطانہ، ڈاکٹر راحت اللہ ، بطور مبصر ڈاکٹر مہہ جبین اور انچارج جی آر ایم سی راشدہ خاتون بھی شریک تھیں ۔

اجلاس میں 10 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں ۔ جن میں کراچی کیمپسز کے خواجہ اعجاز احمد قریشی ولد بشیر احمد قریشی ( نباتیات ) ، سکندر علی ولد غلام حیدر ( ابلاغ عامہ)، عزیز احمد ولد قدیم اللہ، محبّ الرحمن ولد عبید الرحمن، عبید اللہ ولد محمد عثمان (اسلامیات)، اللہ بخش ولد پیر خان (عربی)، اختر حسن بلوچ ولد غلام حسین بلوچ (اردو) اور اسلام آباد کیمپس کی صبا انور بنت سید انور علی شاہ (معاشیات)، محمد جمیل احمد باروی ولد غلام حسین باروی، امتیاز حسین ولد غلام باقر شامل ہیں۔

اجلاس میں 18 طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں کراچی کیمپسز کی سیدہ ماہ پارہ فراز بنت سید انور فراز، محمد ولد محمد دیار (حیاتی کیمیاء)، انیقہ اسلم خان بنت محمد اسلم خان (نباتیات)، سیدہ عروج آفرین بنت سید محمد شاہد رضا، ناظم علی شاہد ولد حاجی محمد ابراہیم (ریاضیاتی علوم ) ، آمنہ علی بنت امیر علی، شبیر احمد ولد شبراتی شیخ (بین الاقوامی تعلقات)، جاوید حسین ولد سرفراز کلوڑ، سارنگ ولد عبدالغفار منگی (سندھی)، محمد ارشاد ولد محمد فیروز، فارحہ سلیم بنت محمد سلیم الدین، محمد شریف ولد علی (عربی)، اسلام آباد کیمپس کے سید زین العابدین گردیزی ولد سید جاوید احمد شاہ، عتیق الرحمن ولد عبدالحلیم، محمد ادریس ولد محمد خان (اسلامیات)، شبینہ کنول بنت محمد صدیق، پروین اختر بنت محمد حسین، نوشین ثمر بنت محمد ابراہیم (اُردو) شامل ہیں ۔

جب کہ اسلام آباد کیمپس کے 4 طلبہ کو ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں نادیہ غفار ولد شیخ عبدالغفار، عاصم منشاء ولد منشاء احمد، عفت سفیر عباسی بنت محمد سفیر خان (کمپیوٹر سائنس) اور محمد احسن مرزا ولد محمد اقبال ( الیکٹریکل انجینئرنگ) شامل ہیں ۔