منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینوفاقی جامعہ اردو کی جانب سے بلوجستان سیلاب متاثرین کے لئے امدادی...

وفاقی جامعہ اردو کی جانب سے بلوجستان سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان جمعے کو روانہ

وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ و طلبہ نے بلوجستان کے سیلاب زدگان افراد کے لئے امدادی سامان جمع کیا ہے جو بروز جمعہ گلشن اقبال کیمپس سے بڈریعہ ٹرک ایدھی ویلفیئر کی مدد سے بلوچستان روانہ کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی بھی موجود تھی۔انہوں نے امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اساتذہ و طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ جامعہ کراچی کے ڈے کیئر سینٹر کو فوری طور پر فعال کریں، پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر

اس مہم کی فوکل پرسنز ، شعبہ خرد حیاتیات microbiology کی استاد ڈاکٹر سحر افشاں اور ڈاکٹر مریم شفیق نے بتایا کہ ان کی اس مہم میں اساتذہ خصوصا طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ انسانی فلاح کے لئے کئے گئے کارخیر میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے بھی اس سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:جماعت نہم 2023ء کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اس پریشانی میں پھنسے افراد خصوضا بچوں کو کھانے پینے و دیگر اشیاء کی فراہمی ہے۔۔اس سامان میں بڑی تعداد میں دودھ، بسکٹس، چادریں, چاول ، دالیں اور کپڑے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں