صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ جامعہ کراچی کے ڈے کیئر سینٹر کو فوری طور پر فعال کریں، پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر

جامعہ کراچی میں قائم ڈے کیئر سینٹر وزارت وومن ڈویلپمنٹ کی غفلت کے باعث غیر فعال ہوگیا ھے جس سے خواتین اساتذہ و ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ھے۔

صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے وزارت وومن ڈویلپمنٹ سے مطالبہ کیا ھے کہ فوری طور پر ڈے کیئر سینٹر جامعہ کراچی کو فعال کرنے کے لیے ضروری عملہ و سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:جماعت نہم 2023ء کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

انہوں نے کہا کہ خواتین اساتذہ و ملازمین جامعہ کراچی کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کو ڈے کیئر سینٹر میں داخل کرواکر اپنے فرائض سر انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جانب معاشرے میں خواتین کے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتی ھے تو دوسری جانب ان خواتین کو کوئی سہولت فراہم کرنے سے بھی گریزاں ہیں –

صدر انجمن نے آج شیخ الجامعہ سے ملاقات میں ان سے بھی یہی مطالبہ دہرایا کہ وہ جلد از جلد اس شعبے کے منسٹر سے بات کرکے ڈے کیئر سینٹر بحال کروائے تاکہ خواتین اساتذہ اپنے فرائض مکمل یکسوئی سے سرانجام دے سکیں۔