کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2023ئکیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان سے کہا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے31اکتوبر2022ء تک 1200روپے بغیر لیٹ فیس کے انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیںسندھ کچی آبادی سے لیز شدہ مکانات اور دوکانات بےدردی سے مسمار کئے گئے، قاری محمد عثمان
تفصیلات کے مطابق انرولمنٹ فارم بورڈ آفس بوتھ اور بورڈ سے متصل نیشنل بینک، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک سے حاصل کر کے انہی بینکوں میں دی گئی تاریخوں میں جمع کرا ئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر، سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر، بورڈ سے الحاق اور نئے الحاق شدہ اسکولوں کی فوٹو کاپی کے ذریعے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد جمع کرائیں گے۔
اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ شیڈول میں دی گئی تاریخ گزرنے کے بعدلیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔