ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانالکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کی سیلاب زدگان میں سرگرمیاں جاری

الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کی سیلاب زدگان میں سرگرمیاں جاری

کراچی : الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی ہدایت پر الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ سندھ بلوچستان کے نگران اعلیٰ مولانا فخرالدین رازی ریلیف ٹیم کے ساتھ سندھ و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ۔

جہاں انہوں نے جعفر آباد، نصیرآباد، ڈیرہ الہ یار، شکار پور، سکھر اور لاڑکانہ میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ، متاثرین سیلاب میں راشن، کپڑے، خیمے اور ادویات کی تقسیم جاری ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ، ضلع جعفر آباد بلوچستان کے دور افتادہ متاثرہ گاﺅں میں گذشتہ 8 دن سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

مولانا فخرالدین رازی کی نگرانی میں الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ نے متاثرین سیلاب میں ”الکہف سیلاب متاثرین پروگرام“ کے تحت ایک ہزار سے زائد راشن پیکج، تین سو خیمے اور ادویات تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگایا جس میں علاج اور ضروری دوائیں مہیا کی جا رہی ہے ۔

مولانا فخر الدین رازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ کراچی سے مزید امدادی سامان پہنچا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ واحد ادارہ ہے جس نے جعفر آباد میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے سب سے پہلے فلاحی سرگرمیاں شروع کی ۔

جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کراچی کے ناظم تعلیمات،الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ سندھ بلوچستان کے نگران اعلیٰ مولانا فخرالدین رازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینکڑوں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں، انہوں نے اہل خیر حضرات اورپوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کی دل کھول کر امداد کریں

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں