ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آباداسلام آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ملزمان نے ایک شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں اس واردات کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کرائے کا گھر حاصل کرنا چاہتی تھی۔

اس مقصد کے لیے اس کا سعد عباسی نامی شخص کے ساتھ رابطہ ہوا۔ سعد عباسی نے خاتون کو ایک روز کال کرکے کہا کہ ایک مکان ہے آ کر دیکھ لیں۔

متاثرہ خاتون شام 7بجے اپنے ایک بچے کے ہمراہ کشمیر ہائی وے اور کلب روڈ کے سنگم پر واقع کشمیر چوک پہنچ گئی جہاں سے ملزم سعد اسے اپنے ساتھ ایک گھر میں لے گیا۔

ملزم نے خاتون کے بچے کو دوسرے کمرے میں بند کر دیا اور خاتون کو رات 11بجے تک جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ اس دوران اس نے خاتون کے گلے سے سونے کی چین بھی اتار لی۔

رات 11بجے ملزم سعد نے اپنے ایک دوست عبداللہ عباسی کو بلا لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم عبداللہ عباسی نے 11سے 2بجے تک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک تیسرے نامعلوم دوست کو بلا لیا اور اس کے بعد اس نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنایا۔

صبح سات بجے ملزمان نے خاتون کو گھر سے جانے کی اجازت دی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے بچے سمیت قتل کر دیں گے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اگلے روز ملزمان نے دوبارہ فون کرکے خاتون کو اپنے پاس آنے کو کہا اور دھمکی دی کہ اگر وہ نہ آئی تو اسے موت کے گھاٹ اتار دیں گے۔

ملزمان کی طرف سے یہ دھمکی آمیز فون کال آنے کے بعد متاثرہ خاتون پولیس سٹیشن پہنچ گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے ملزمان سعدعباسی اور عبداللہ عباسی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں