ماں اور بیٹی دونوں پائلٹ، ایک ساتھ پرواز اڑائی

کولوراڈو کی ساؤتھ ویسٹ ائیرلائن میں پائلٹ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑائی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کولوراڈو سے اڑنے والی پرواز کی پائلٹ اور کو پائلٹ ماں اور بیٹی ہیں ۔

پرواز کے اڑان بھرنے سے پہلے دونوں پائلٹ ماں بیٹی نے فلائٹ کا اعلان کیا اور ایک دوسرے کو گلے لگاکر حوصلہ افزائی بھی کی ۔

خاتون پائلٹ نے پرواز میں اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو آگاہ کیا کہ آج ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی بطور پائلٹ جہاز اڑائے گی ۔

خاتون کے اعلان پر جہاز میں سوار افراد نے تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔