منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانوفاقی وزیر و سینیٹر طلحہ محمود کی ڈاکٹر فوزیہ و عافیہ صدیقی...

وفاقی وزیر و سینیٹر طلحہ محمود کی ڈاکٹر فوزیہ و عافیہ صدیقی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

کراچی : وفاقی وزیر برائے ریاست و سرحدی امور سینیٹر طلحہ محمود ڈاکٹر فوزیہ و عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے ۔

انہوں نے مرحومہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ملک سے باہر تھے جس کی وجہ سے تعزیت کیلئے آنے میں تاخیر ہوئی ۔

انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدہ عصمت صدیقی نے 20 سال تک جس طرح اس عظیم صدمہ پر صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا اس کی بہت کم مثالیں ملتی ہیں ۔

انہوں نے کہا والدہ نے ہمیشہ ملک کے عزت و وقار کی بات کی ۔ وہ بہت بہادر، دلیر اور صبر والی خاتون تھیں ۔ میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ وہ مایوس ہوئی ہوں ۔

انہوں نے ہمیشہ تکالیف کا سامنا بلند حوصلے کے ساتھ کیا اور ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے ۔ ان کی خواہش ہوتی تھی کہ ملک کے مسائل حل ہوں ۔ وہ آج دنیا میں نہیں ہیں مگر میں ان کی ہمت و حوصلے کے باعث انہیں یاد کرتا ہوں ۔ وہ بہت مہمان نواز خاتون تھیں ۔ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر کھلانا مہمان نوازی کی بڑی مثال ہے ۔

انہوں نے بڑی عزت اور احترام والی زندگی گزاری ، اللہ ان کی مغرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس گھرانے پر طویل عرصہ سے جو آزمائش ہے ، اللہ تعالیٰ اسے بھی ختم فرمائے ۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے حکام کو اللہ تعالیٰ حوصلہ دے کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کر سکیں ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں