جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانبجلی، گیس، سندھ ریونیو بورڈ اور FBR کے تمام ٹیکسز معاف کئے...

بجلی، گیس، سندھ ریونیو بورڈ اور FBR کے تمام ٹیکسز معاف کئے جائیں : نفیس الرحمن

کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کو حالیہ طوفانی بارشوں میں آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے مگر عوام کے لئے کوئی بڑے ریلیف پیکج کا اعلان اب تک نہیں ہو سکا ، کراچی میں تباہ کاریوں کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ، جس سے تاجر برادری شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نفیس الرحمن نے بولٹن مارکیٹ میں منعقدہ اجلاس میں کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں کاروباری سرگرمیاں تباہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ہماری تجارتی سرگرمیاں تباہی کے دہانے پر ہیں ، ان حالات میں دکانوں کا کرایہ، بجلی، گیس کے بلز ادا نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فیول سر چارج اور ایڈجسٹمنٹ بھاری رقم کی وصولی اور حکومتی اخراجات کے نام بھاری ٹیکسوں سے ہم تاجروں کا جینا حرام کر دیا گیا ہے اس وقت حکومت کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے تھا اور بجلی، گیس ، سندھ ریونیو بورڈ اور ایف بی آر کے تمام ٹیکسز معاف کئے جائیں ۔

تاکہ ہم اپنی سرمایہ کاری سے اپنے اخراجات کو پورا کر سکیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کو لگام دے ٹیکسوں میں کمی کرے حالیہ بارشوں سے کراچی تباہی کےدور میں دھکیل دیا ہے کے ایم سی، ڈی ایم سیزسمیت دیگر اداروں کے دعوے جھوٹے نکلے مارکیٹوں کی سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ایکس ای این آفسرز اور سب انجینئرز (اے ای ای) کی نا اہلی کے باعث گٹر ابل رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیربلدیات سندھ،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب،کمشنر کراچی اقبال میمن، ڈی سی ساﺅتھ، ایڈمنسٹریٹر ساﺅتھ اور میونسپل کمشنر ساﺅتھ سے اپیل ہے کہ ہمارے کاروبار کو تباہ ہونے سے بچائیں اور ہماری مارکیٹوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں ۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں