ہندو انتہا پسندوں سے مساجد محفوظ نہیں، دلی میں مینار توڑ دیا

ہندو انتہا پسندوں سے اب بھارت میں مسلمانوں کے گھروں اور املاک کے بعد مساجد بھی محفوظ نہیں رہیں.

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ ہندو انتہا پسند نئی دہلی کی ایک مسجد کے مینار پر چڑھ گئے.

ان غنڈوں نے نہ صرف مسجد کی بے حرمتی کی بلکہ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مسجد کے مینار پر چڑھ گئے.

مینار پر لگئے ہوئے ہلال کو بھی ان غنڈوں نے توڑ دیا جبکہ اس پر ہندوؤں کا علامتی پرچم لہرادیا تھا.

نئی دہلی کے مسلمان عزیت میں زندگی گزار رہے ہیں اور وہ بھارت کے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں.

دلی کے شمالی علاقے میں‌احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے غنڈوں‌ نے ان پر حملہ کر دیا تھا.

ان حملوں کے نتیجے میں‌ 7 افراد جان سے چلے گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے.

 

https://twitter.com/UmerInamPk/status/1232446880556019712

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *