امریکا میں مسلح خاتون کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک

نیویارک: تفصیلات کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا میں مسلح خاتون کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، مرنے والو کی عمر اکتالیس سال اور ساٹھ سال ہے

غیرملکی میڈیا کے مطابق اکتالیس سالہ شخص کو نو گولیاں ماری گئیں جبکہ ساٹھ سالہ شخص تین گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مشتبہ خاتون حملہ آور کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔