سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن بارشوں و سیلاب سے متاثر ین کی امداد کیلئے کوشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر ،سابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر سندھ بھر کے اضلاع میں اسکاؤٹس بارشوں و سیلاب سے متاثر ین کی امداد کیلئے کوشاں ہیں۔

اس حوالے سے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے بتایا کہ سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین ، خیر پور ، سکھر اور نوشہروفیروز سمیت دیگر اضلاع میں اسکاؤٹس ضلعی سطح پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

مزید پڑھیں:صوبہ ہزارہ کا بل ایجنڈے پر لانے کے لیے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، سردار محمد یوسف

انہوں نے تمام اضلاع کے ضلعی اسکاؤٹ سیکریٹریز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عملے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور تعاون کریں صوبائی سیکریٹری کی ہدایت پر کراچی کے مختلف متاثرہ اضلاع کیلئے ایک سروے کمیٹی بھی ندیم حیدر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جبکہ ٹھٹھہ اور سجاول کے سروے کیلئے سرور حسین کی سربراہی میں کمیٹی متاثرہ اضلاع کا دورہ کرے گی ۔

دریں اثناء کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ و کیماڑی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ سیکریٹری سید خورشید حسین جعفری مرزا آصف بیگ ، صدر معلمہ نوشاد بیگم کی سربراہی میں 10 لاکھ روپے کی امدادی اشیاء خیمے اور سامان خورد و نوش لے کر بلوچستان کے علاقے اوتھل اور لیاری  امدادی سامان کے ہمراہ منگل کی صبح روانہ ہوگئی۔ انہیں صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے رخصت کیا ۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک مافیا کیخلاف عدالت عالیہ میں کیس دائر، جماعت اسلامی

واضح رہے ان علاقوں میں  پہلے ہی کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے اسکاؤٹس ، بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹس اور دیگر رفاعی تنظیموں کے ہمراہ کام کررہے ہیں ۔سندھ و بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر فرقان احمد یوسفی اور ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ پر مشتمل ڈیسک تشکیل دی گئی ہے ۔