کے الیکٹرک مافیا کیخلاف جماعت اسلامی نے عدالت عالیہ میں کیس داخل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک کو غیر قانونی بالخصوص رات کے اوقات بجلی کی بندش سے روکا جائے۔
وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں:کراچی: 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی. الیکشن کمیشن
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے۔ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روکے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں سے غیر قانونی چارجز واپس کئے جائیں۔
بجلی کے بلوں میں کراچی کے شہریوں سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس اور دیگر چارجز وصول کرنے سے روکا جائے۔ کے الیکٹرک کے اکاونٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔