کراچی : وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ہنگامی طور پر جنوبی اضلاع کے دورے پر روانہ ہو گئے ، قوم سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کر دی ۔
مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ ملک اس سے نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،ملک کے طول و عرض میں کئی روز سے مسلسل بارشیں ہورہی ہے، بارش کے باعث آبادیاں سیلاب کی زد میں ہے، نقصانات ہو رہے ہیں ۔
بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور کے پی کے کی صورتحال سب کے سامنے ہے، سیلاب کے باعث مالی،جانی نقصانات اور انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے، جن اضلاع میں بارشیں ہورہی وہاں ضلعی انتظامیہ بھی بے بس ہوچکی ہے ۔
انفراسٹرکچر متاثر ہونے کے باعث پی ڈی ایم اے اور ایم ڈی ایم اے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا، این ایچ اے کے افسران اور فیلڈ عملہ لوگوں کی خدمت کیلئے میدان عمل میں ہے ۔
قوم سے اپیل ہے کہ انتظامیہکا انتظار نا کرے قوم کی خدمت کیلئے میدان عمل میں نکلے، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرے، جے یو آئی کے کارکنان سے اپیل ہے کے متاثرین کو مسجد اور مدرس میں منتقل کرے ،سرکاری سکولوں اور دیگر مقامات پر متاثرین کو منتقل کرے، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے، خوراک کا انتظام کرے ۔