وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر لگائے جانے والے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم کرنے کا اعلان کردیا. جس سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم مہنگائی کے جن کو مل کر بوتل میں بند کریں، ہمیں آئندہ آنے والے وقتوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیل مہنگا منگوانے پر اگلے مہینے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگ کر آجاتے تھے۔  جولائی اور اگست کے مہینوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی مگر بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگا کر بھیجے جس سے صارفین کو تکلیف پہنچی اور اُن پر بوجھ پڑا۔