بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا یو ایس اوپن سے باہر ہوگئیں

ثانیہ مرزا

پاکستانی  کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا یو ایس اوپن سے باہر ہوگئیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کینیڈا میں کھیلتے ہوئے اپنا بازو زخمی کروا بیٹھی تھیں۔  انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ میرے پاس ایک بری خبر ہے کہ دو ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے میرے بازو پرچوٹ لگ گئی تھی اور مجھے رپورٹ آنے تک اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ مجھے اتنی بری چوٹ لگی ہے کہ میں کچھ ہفتوں تک ٹینس نہیں کھیل سکوں گی۔