پاکستان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن

2023ورلڈ کپ

نیدرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن پوگئے۔

پاکستان نے نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر لیگ سیریز میں فتوحات حاصل کی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ  2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے پوائنٹس برابر ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نیدرلینڈز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کا 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے پوئنٹس برابر ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کا ساتواں اور آسٹریلیا کا آٹھواں نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر لیگ کے تمام 24 میچز کھیل چکی ہے۔