شاہین کی جگہ محمد حسنین قومی ٹیم میں شامل

محمد حسنین

انجری کے شکار شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو انجری مسائل کی وجہ 6 ہفتوں کا آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاہین کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، تاہم اب پی سی بی نے ان تمام افواہوں کی بھی نفی کردی۔

اپنے اعلامیے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ پر حال ہی میں اپنا ایکشن درست کروانے والے محمد حسنین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔