پاکستان نے نیدرلینڈز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

2023ورلڈ کپ

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میں  207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم کا آغاز قابل ذکر نہیں رہا اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں، تاہم ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ کے خلاف 206 رنز بنائے اور اسے 207 کا ہدف دیا جواب میں نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور میکس کریز پر آئے وکرم 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔

قبل ازیں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آخری میچ جیت کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کریں۔

سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، اوپنر امام الحق، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔