ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادجنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فضائیہ...

جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

اسلام آباد: مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران پاکستان ایئر فورس سیلاب سے متاثرہ علاقوں نورواہ، مدد پور، کوٹ مگسی، ماڑی پور، صحبت پور، حبیب کوٹ، فتح پور، صادق پل، فاضل پور اور حاجی پور میں پھنسے ہوئے لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پی اے ایف کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں گھروں میں پھنسے لوگوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ آپریشن کے دوران سینکڑوں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:تربیلا میں 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہونے سے ڈیم بھر گیا

مزید برآں، پاکستان ائیر فورس کے قائم کردہ فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو علاج اور ادویات کی بروقت فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ریلیف آپریشن پی اے ایف کے مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

متعلقہ خبریں