فیصل آباد: دکاندار نے رکشہ ڈرائیور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

پنجاب طرز پر سندھ میں ریسکیو 11 ایمبولینس سروس شروع

فیصل آباد میں دکاندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکشہ ڈرائیور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق سلنڈر میں گیس کم بھرنے پر رکشہ ڈرائیور اور دکاندار میں تلخ کلامی ہوئی۔

مزید پڑھیں:شہباز گل نے بتایا کہ عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، مراد سعید

پولیس کے مطابق جھگڑا بڑھنے پر دکاندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکشہ ڈرائیور پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق دکاندار سمیت 3 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔