جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانعمران خان کی ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی...

عمران خان کی ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی مذمت  کردی۔ انہوں نے کہا  کہ مصنف کے خلاف مسلمانوں کا غصہ سمجھ میں آتا ہے لیکن حملے کا جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “سلمان رشدی سمجھ گیا کیونکہ وہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ ہمارے دلوں میں بسنے والے پیغمبرکی محبت، احترام، تعظیم کو جانتا ہے۔  وہ جانتا تھا، لیکن جو ہوا اس کا جواز نہیں بنتا۔

برطانوی اخبار کے مطابق عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز گل کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس نے کہا تھا کہ فوجی افسران کو غیر قانونی احکامات پر عمل نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کا بیان سامنے آگیا

خیال رہے کہ شاتمِ رسول سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں ہوا جہاں گزشتہ ہفتے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا۔

حملہ آور نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے شخص پر چاقو سے حملہ کیا، بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں