منگل, ستمبر 26, 2023
منگل, ستمبر 26, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںصومالیہ : موغادیشو میں ہوٹل پر حملے میں 8 افراد ہلاک

صومالیہ : موغادیشو میں ہوٹل پر حملے میں 8 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکار کے مطابق ہوٹل میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔ آج صبح علاقے میں فائرنگ، بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ‘دو کار بموں نے ہوٹل حیات کو نشانہ بنایا۔ ایک ہوٹل کے قریب ایک بیریئر سے ٹکرا گیا۔ اور پھر دوسرا ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔ ہمیں یقین ہے کہ جنگجو ہوٹل کے اندر ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ فورسز نے عمارت میں پھنسے متعدد شہریوں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔

واضح رہے کہ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موغادیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں