شہباز شریف بے بس ترین وزیرِ اعظم ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ  شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیرِ اعظم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی، ایم کیو ایم اور بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولہے سے نہ ہٹایا گیا تو پھٹ جائے گا۔ غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ 70ء کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، جن سے ملک میں پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *