جمیل احمد کو نیا گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان تعینات

جمیل احمد

حکومت پاکستان نے جمیل احمد کو نیا گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان تعینات کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی آج جاری کر دیا گیا ہے۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

جمیل احمد اس وقت ڈپٹی گورنر اسٹیٹ فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کو پانچ سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بنک تعینات کیا گیا ہے۔

ان کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بنک میں تجربہ ہے۔

 مزید پڑھیں: جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر

انہوں نے 1988میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔ بی اے کیا۔  وہ 1994 سے آئی سی ایم۔اے پاکستان کے فیلو ہیں۔ جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنراسٹیٹ بنک نے بنکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔  انہوں نے چیئرمین عملدرآمد سٹئیرنگ کمیٹی راست کے طور پر فرائض انجام دئیے۔

واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی۔ جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *