ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھیجوانے کا فیصلہ

عمران خان فنڈنگ کیس

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس  میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو دوبارہ نوٹس بھیجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 3 دفعہ نوٹس بھجوانے کے بعد تعاون نہ کرنے کی صورت میں عمران خان اور اسد عمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

 مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

ایف آئی اے نے بیرون ملک پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں سامنے آئی ہیں۔ جن میں سے کچھ بند ہوگئی ہیں اور کچھ اب بھی فعال ہیں۔ ایف آئی اے نے بند ہونے والی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس منگوالی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *