پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن

پی ٹی سی ایل

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ جس کے بعد نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہورہی ہیں۔

اس  ضمن میں پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے۔ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے۔ جس سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر شہروں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں کمی آسکتی ہے، پی ٹی اے

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔ شمال اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی پیش آئی ہے۔،یہ خرابی ملک میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے باعث پیدا ہوئی۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔ ٹیمیں انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کے لیے مصروف ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *