محمد رضوان اور سلمان آغا نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا

محمد رضوان

محمد رضوان اور سلمان آغا کی ناقابل شکست اننگز نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ گرین شرٹس نے 187رنزکا ہدف تین وکٹوں پر 33.4اوورز پر پورا کرکے سیریز 0-2 سے جیت لی۔

کپتان بابر اعظم 57رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد نواز کو تین کھلاڑیوں کو میدان بدرکرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ڈچ ٹیم دوسرے ون ڈے میں پہلے کھیلتے ہوئے44.1اوورز میں 186رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ باس ڈی لیڈ اور ٹام کوپر کے علاوہ کوئی کھلاڑی ٹک کر نہ کھیل سکا۔

باس ڈی لیڈ نے 89 اور ٹام کوپر 66رنز بنائے۔ حارث رؤف اور محمد نواز نے تین ،تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔نسیم شاہ نے دو،محمد وسیم شاداب خان نے ایک۔ایک وکٹ لی۔

فاتح ٹیم پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 33.4اوورز میں حاصل کیا اور سیریز 0-2 سےسیریز اپنے نام کیا۔

محمد رضوان 69 اور آغا سلمان ففٹی بناکر ناقابل شکست رہے۔ محمد رضوان نے اس میچ میں ون ڈے کیرئیر میں ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کپتان بابرا عظم نے 57رنز بنائے۔ فخر زمان 3 اور امام الحق نے 6رنز بنائے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔  پاکستان کی قیادت بابر اعظم نے کی۔

ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔  خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کاحصہ ہیں۔

ون ڈے سیریز کا آخری ون ڈے 21اگست کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم سیریز جیتنے کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائںٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *