شعیب اختر گُھٹنے کی سرجری کے بعد آسٹریلیا سے واپس وطن روانہ

شعیب اختر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گُھٹنے کی سرجری کے بعد آسٹریلیا سے واپس وطن روانہ ہوگئےہیں۔

انہوں نےٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں بیساکھی ہے۔ شعیب اختر نے لکھا کہ اب گھر واپس جانے کا وقت ہو گیا۔

انہوں نے اپنے دوستوں کامل خان اور اسد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے میرا بہت خیال رکھا

روالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گزشتہ ہفتے دونوں گھٹنوں کی سرجری کروائی تھی۔ اس سے قبل بھی ان کے 5 آپریشن ہو چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *