پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی متنازعہ ویڈیو وائرل

راحت فتح علی

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان  پر سنگین الزام عائد کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ جس میں وہ ایک زائد العمر شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں اپنی جان کہہ رہے ہیں۔

وہ ضعیف العمر شخص کو کہتے سنائی دیتے ہیں کہ حاجی اقبال نگیبی ان کی جان اور نصرت فتح علی خان ہیں۔ گلوکار مزید کہتے ہیں کہ وہ ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے اور انہیں کوئی ہاتھ لگائے گا تو گلوکار انہیں ہاتھ لگانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین کی جانب سے ان پر سنگین الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شراب نوشی کر رکھی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *