پاکستان اور نیدر لینڈز آج دوسرے ون ڈے میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
ڈچ ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوم سائیڈ نے 315رنز کے تعاقب میں8وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بناسکی۔
نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈروڈز ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔ تاہم پاکستانی بولرز نے نیدرلینڈ ز کو جیت سے محروم کیا اور سیریز میں صفر ایک سے برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: نیدر لینڈز کو شکست، پہلا ون ڈے پاکستان کے نام
اسکاٹ ایڈورڈز نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔