چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اسپتال منتقلی کی ویڈیو پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر شہباز گل کو پمز اسپتال لے جاتے وقت کی ویڈیو شیئر کی اور ٹوئٹ میں ملک کو ’بنانا ری پبلک‘ کہا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ ’ بنانا ری پبلک میں ڈھلنے کے مناظر، ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا‘ ۔
Descending into a banana republic. The civilised world will be shocked at our levels of barbarism. The worst part is an easy target has been chosen to make an example of through torture & without a fair trial. pic.twitter.com/BJve8kv8FN
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2022
عمران خان نے کہا کہ بدترین پہلو تو یہ ہے کہ منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر جبر و تشدد سے مثال بنانے کے لیے ایک آسان ترین ہدف چُنا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ نوازشریف، مریم، مولانا فضل الرحمٰان اور آصف زرداری جیسے وہ تمام کردار جو ریاستی اداروں کے خلاف بغض و عناد سے بھرپور بیانات کے ذریعے انہیں ہرممکن حد تک بدترین انداز میں بار بار نشانہ بناتے رہے ہیں، بلاخوفِ ملامت آزاد گھوم رہے ہیں‘ ۔