جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںجامعہ کراچی HEJ کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار

جامعہ کراچی HEJ کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار

کراچیجامعہ کراچی کے اندر قائم حسین ابراہیم جمال HEJ کے ماتحت تمام سینٹرز میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کو بارش کے باوجود چھٹی نہیں دی گئی۔ عملے کو فون کالز کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔ اساتذہ و طلبہ نے حکومت سندھ کی خاموشی اور HEJ کی انتظامیہ اور جامعہ کراچی کے HEJ پر کنٹرول نہ ہونے پر سخت اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں، بورڈز و جامعات سمیت سندھ بھر کے سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جامعہ کراچی نے بھی رات گئے پرچہ جات کی منسوخی کا مبہم اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ و والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رات گئے سندھ بھر کی جامعات نے وزیر جامعات و بورڈ اسماعیل راہو کے عدم اعلان کے باوجود حالات کی سنگینی کے پیش نظر از خود جامعات کی بندش کا اعلان کر دیا تھا۔

ادھر حیران کن طور پر جامعہ کراچی کے اندر قائم حسین ابراہیم جمال HEJ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے اپنے سینٹروں میں تعطیل کا حکم نافذالعمل نہیں ہونے دیا ہے اور طلبہ ‛ اساتذہ اور عملے کو سینٹروں میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

بعض افسران کی جانب سے سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن تک کا حوالہ دیا گیا ہے تاہم انہیں کہا گیا کہ اب آ گئے تو واپس جا کر کیا کرنا ہے کام ہی کر لیں۔ حسین ابراہیم جمال کے ماتحت سینٹروں کے طلبہ، والدین، اساتذہ اور عملے نے حکومت سندھ کی رٹ کو چیلنج کرنے والے اس سینٹر کیخلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے اور شکوہ کیا ہے کہ ایک ہی شہر میں دہرا معیار کیوں ہے۔

ایک طرف چھٹی ہے اور دوسری طرف اب اک چھٹی نہیں دی جا رہی ہے ۔ ایسے دہرے ماحول اور معیار سے ادارے ترقی نہیں بلکہ ناانصافی سے تنزلی کا شکار ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے قائم مقام ڈائریکٹر HEJ اقبال چوہدری سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا