نیدر لینڈز کو شکست، پہلا ون ڈے پاکستان کے نام

فخر زمان

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں اعصاب شکن مقابلے میں نیدر لینڈز کو16رنز سے ہرادیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ون ڈے سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل کرلی۔

315 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 298 رنز بناسکی۔ فخر زمان کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے گئےمہمان ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

فخرزمان 109 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ بابراعظم نے 74 رنز اسکور کیے۔ باسڈی لیڈے اور لوگان وین بیک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر 65 ،65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فخرزمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *