کیون اوبرائن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

کیون اوبرائن

2011 ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کے ہیرو کیون اوبرائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

کیون اوبرائن ابھی بھی ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں صرف ایک سنچری بنائی۔

2006 میں آئرلینڈ کے لیے  ڈیبیو کرتے ہوئے اوبرائن نے تقریباً دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں قومی ٹیم کو نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کی۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصل میں اس سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن آئرلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب نہیں ہوئے۔ لہذا انہوں نے اپنے ناقابل یقین کیریئر کا اس وقت اختتام کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *