ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںعمران خان کے بعد علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان...

عمران خان کے بعد علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیدیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیدیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی لیکن آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا؟ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا کہ مریم نواز سے لے کر نواز شریف تک سب نے ایسے بیانات دیے کہ ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کے بیان سے فوج کو اکسانے کا ایسا تاثر گیا، شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا