جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر

کراچی () اسٹیٹ بنک کے مطابق جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں۔ اس طرح ترسیلات زر نے مسلسل 26 مہینوں تک 2 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمد کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا معیشت کے حوالے سے منقعدہ کانفرنس میں اظہار خیال

اسی طرح نمو کے لحاظ سے جولائی 2022 ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اور سال بسال بنیادوں پر 7.8 فیصد کمی ہوئی۔ یہ کمی بڑی حد تک جولائی میں عید کے سبب کاروباری دنوں کی کم تعداد کی عکاس ہے جو 17 رہے، جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں کاروباری دنوں کی تعداد 22 دن اور جولائی 2021ء میں 18 رہی تھی۔

جولائی 2022 ء میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (580.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (456.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (411.7 ملین ڈالر) اور امریکہ (254.3 ملین ڈالر ) شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *