کراچی ()چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ سمیت کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں:ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو کلمہ پڑھایا
اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ حکومت سندھ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی، انہونے مزید کہا کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے وہ پولنگ اسٹیشنز پر مسنگ فیسلٹیز کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر ضروری سامان پانی، بجلی کی فراہمی، بانڈری وال اور معزور افراد کے لئے ریمپ وغیرہ بھی بنائے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اور آئی جی سندھ نے بریفنگ دی۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے بتایا کے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں 28 آگست کو بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 9222 پولنگ اسٹیشن میں سے 2528 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ این اے 245 پر 21 اگست کو ضمنی انتخابات ہونگے۔
مزید پڑھیں:واٹر بورڈ، امداد مگسی کرپٹ افسران کی ہٹ لسٹ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا عمل جاری
انہونے مزید کہا کے این اے 245 کے لئے الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات میں واضح کیا گیا ہے کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار ہے کر لیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 52485 پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ جب کے کوئیک رسپانس فورس بھی کسی بھی نا خوشگوار واقع کی صورت میں الرٹ موجود ہوگی۔