ملتان سکھر موٹروے پر آئل ٹینکر کے تصادم سے 20 افراد جاں بحق

ملتان موٹروے

ملتان سکھر موٹروے پر آئل ٹینکر کے تصادم سے 20 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

ترجمان  ملتان سکھر موٹروے پولیس کے مطابق تصادم ہوتے ہی بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: گلیات میں دو بسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 اور افسران پہنچ جائے حادثہ پر پہنچے ۔ اور آگ بجھانے والی ٹیموں نے کارروائی شروع کی۔ آئی جی خالد محمود کی ہدایت پر موٹر وے پولیس نے ایمرجنسی کرائسز سنٹر تشکیل دیدیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس میں تقریبا 25 مسافر تھے۔ مٹروے پولیس نے جلتی بس سے کچھ مسافروں کو بحفاظت نکالا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ کئی میل دور سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *