فخر زمان کی سنچری، نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 315رنز کا ہدف

فخر زمان

پاکستان نے فخر زمان کی سنچری کی بدولت نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 315رنز کا ہدف دے دیا۔گرین شرٹس نے 6وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنائے۔

فخر زمان نے 109رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم 74رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاداب خان اور سلمان آٖغاز27رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

روٹرڈیم  میں جاری پہلے ون ڈے  میں گرین شرٹس نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر امام الحق دو رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 168 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ فخر زمان نے اپنے کیریئر کی 7ویں سنچری بنائی ۔ ان کی اننگز میں 12چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ بابر اعظم نے 19ویں نصف سنچری بنائی۔

مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنائے۔ محمد رضوان 14، محمد نواز4 رنز بناسکے۔ شاداب خان اور آٖغا سلمان27رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سےنسیم شاہ اور آغا سلمان کوون ڈے کیپ دے دی گئی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *