عمران خان نے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

عمران خان نے شہباز گل کے فوج سے متعلق متنازع بیان کے بارے میں کہا کہ شہباز گل “غلط” تھے اور انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا۔  یہ فوج کو اکسانے کے زمرے میں آتا ہے اور یہ بالکل درست ہے کہ ہم فوج کو ایک مضبوط ادارے کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش ہورہی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ وہ جیل میں شہباز گل کے ساتھ کیے گئے سلوک سے بہت پریشان ہیں۔ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ہمارے وکلا نے ہمیں بتایا کہ اس کے کپڑے اتار دیے گئے اور انہیں مارا پیٹا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس تشدد کررہی ہے۔  شہباز گل کو ذہنی طور پر توڑنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ میرے خلاف بیانات دینے پر مجبور ہوجائے۔

اس سے قبل سابق انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش ہورہی۔ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں۔ شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع ملے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *