ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت

ایشیا کپ ٹکٹس

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

ایشیا کپ 2022 کا آغاز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات  میں ہورہا ہے ۔ پاک۔ بھارت ٹاکرا 28 اگست کوہوگا جس میں میچ کے پہلے مرحلے کے پاسز محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

میگا ایونٹ کے دیگر میچز کے لیےبھی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔

 مزید پڑھیں:   ٹکٹوں کی قیمت اور تماشائیوں کیلئے پروٹوکول کا منفرد اعلان

کچھ شائقین کرکٹ نے ٹوئٹر پراپنے ٹکٹس کو اصل قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی۔۔جس پر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت سختی سے ممنوع ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد یہ ٹکٹ خریدے گا تو وہ منسوخ کردیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *