بھارتی ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

بھارتی ویب سائٹ ہیک

افریقی ملک مصر میں بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ کو کشمیر فریڈم فائٹرز نے ہیک کر ڈالا۔

سوشل میڈیا پر اس ویب سائٹ کے ہیک ہونے کی تصویر وائرل ہورہی ہے، جہاں کشمیر فریڈم فائٹرز نے بھارتی ویب ہیک کر کے اس پر پاکستانی پرچم لگادیا۔

اس کے ساتھ ساتھ کشمیر فریڈم فائٹرز نے بھارتی ویب سائٹ پر کشمیر کو آزاد کرنے کا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر فریڈم فائٹرز کی جانب سے یہ اقدام بھارت کے  یومِ آزادی کے موقع پر اٹھایا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *