پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈ میں یوم آزادی کا جشن منایا

یوم آزادی

دورہ نیدر لینڈز پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے روٹرڈیم قونصل خانے میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا۔

نیدر لینڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منایا۔ پاکستانی سفارت خانہ میں منعقدہ تقریب میں قومی اسکواڈ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد بھی دی۔

ادھر پاکستان میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم میں  75ویں جشن آزادی کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کئی گئی اور بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔ اسٹیڈیمز کو پاکستانی جھنڈے اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *