شہزادہ محمد بن سلمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

شہزادہ سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم   شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور پاکستانی وزیراعظم  نے باہمی امور پر بھی گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد  اور وزیراعظم  کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

دونوں رہنماوں نے پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ سعودی ولی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 75 ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *