اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا

75 روپے کا یادگاری نوٹ

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں ہیں جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر سے عوام کیلئے جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ نوٹ میں سبز اور سفید رنگ کا امتزاج ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *